پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

Oct 08, 2025 | 14:22:PM
 پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کیخلاف  ٹی  ٹونٹی سیریز میں با بر اور رضوان کی واپسی؟ اہم خبر جانیے

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔

  سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ای سی پی ممبران کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی قوانین میں 5 مرتبہ ترامیم کی جا چکی ہیں اور اب چھٹی مرتبہ بھی ترمیم کی جا رہی ہے تاہم الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت الیکشن کروائے جا سکتے ہیں۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے تھے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا کیس شرمندگی کا باعث بنتا جا رہا ہے، لہٰذا آج ہی اس کیس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جماعت اسلامی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کیا تھا۔