جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 سیریز،موجودہ کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔
اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کے تھنک ٹینک کی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ جلد بیٹھک متوقع ہے اور ممکن ہے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ شروع کیا جائے گا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم میں دو سابق کپتانوں بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے موجودہ کپتان سلمان علی آغا جن کی قیادت کے حوالے سے بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کرکٹرز نے بھارتی پیشکس ٹھکرا دی
پاکستان کے لیے 32 ٹی ٹونٹی میں 110.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 561 رنز بنانے والے دائیں ہاتھ کے بیٹس مین نے ایشیا کپ کے 7 میچوں میں 72 رنز بنائے تھے، ان کی اس کارکردگی پر کپتان کو تنقید کا سامنا ہے، البتہ بورڈ اور ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل کپتانی کی تبدیلی کے لئے تیار نہیں ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایشیا کپ کے 7 میچوں میں چار بار صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب جنہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے، وائٹ بال کرکٹ میں ان پر اعتماد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث بھی خطرے میں نہیں ہیں، البتہ فاسٹ باؤلنگ میں حارث رؤف کی جگہ دیگر فاسٹ باولرز کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر افسردہ ضرور ہیں لیکن وہ اس ٹیم کو تسلسل کے ساتھ موقع دینے کے حق میں ہیں اور اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کہ سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں موقع دیا جائے گ