گھوٹکی :صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

Oct 08, 2025 | 12:05:PM
گھوٹکی :صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق طفیل رند اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے جروار روڈ، مسو واہ کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں  صحافی طفیل رند موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی طفیل رند کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملے دراصل آزادیِ صحافت پر حملے ہیں۔
انہوں نے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملے کی وجوہات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔