برائلر گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سستے پروٹین کے طور پر مشہور برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس سے عام صارفین پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 459 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ مختلف مارکیٹس میں یہ 470 سے 475 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
برائلر فارم ریٹ 289 روپے، ٹریڈرز ریٹ 301 روپے فی کلو ہے۔
اس کے علاوہ ہول سیل ریٹ 303 روپے لیکن سیلرز کو 315 روپے میں دستیاب ہے اور پرچون ریٹ 317 روپے مقرر مگر 329 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
گوشت کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عوام کی قوتِ خرید پر کاری ضرب ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو برائلر گوشت کو سستے پروٹین کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم ، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟