عمر ایوب کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر انتخاب کی تاریخ کا اعلان

Oct 08, 2025 | 10:53:AM
عمر ایوب کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر انتخاب کی تاریخ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)الیکشن کمیشن  نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 ہری پور پر پولنگ 24 نومبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی15سے17اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،اسکروٹنی 22اکتوبر جبکہ اعتراضات پر فیصلے2نومبر تک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:’’ گاڑی تحفہ کرنے کی سکیم ختم ‘‘ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق
 این اے18ہری پورکے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست 5نومبر جبکہ انتخابی نشانات6نومبر کو جاری کئے جائیں گے۔