جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پُہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پُہنچ گئی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ایمریٹس پرواز کے ذریعہ لاہور پہنچی ،لاہور ایئرپورٹ سےجنوبی افریقن ٹیم کوسخت سیکیورٹی حصار میں پی سی ہوٹل منتقل کیاگیا۔
جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز میں آمنے سامنے ہونگیں،پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہوراوردوسرا 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیائی گیمز میں کھلاڑیوں کی سیلف فنانس کی بنیاد پر شرکت پر پابندی
پروٹیز ٹیسٹ اسکواڈ ائیڈن مارکرم کی قیادت میں لاہور پہنچی،سکواڈ میں کگیسو ربادہ، ویان ملڈر ، زبیر حمزہ ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن باسچ، سمیت دیگر کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف شامل ہے۔