عروہ حسین اور فرحان سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

Oct 08, 2023 | 18:29:PM
عروہ حسین اور فرحان سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: فرحان سعید اورعروہ حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے،فرحان سعید اور عروہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
فرحان سعید نے پوسٹ میں کہا کہ وہ اب 3ہیں ماشا اللہ۔شوبز کی معروف جوڑی کے ہاں شادی کے 7سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے،فرحان سعید کی پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اداکارہ عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر لکھا ماشا اللہ ،الحمد اللہ۔اداکارہ کنزہ ہاشمی ، صبور علی ، سارہ خان، یشما گل، زارا نور عباس، غنا علی ، منال خان ، نادیہ حسین اور دیگر نے فرحان اور عروہ کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر؛ گھی کے بعد دال، چینی، چاول کی قیمتوں میں بڑی کمی