گوجرانوالہ: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 44 افراد گرفتار، لاکھوں کے جرمانے

Oct 08, 2023 | 10:43:AM
گوجرانوالہ: بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 44 افراد گرفتار، لاکھوں کے جرمانے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہداقبال رانا) گوجرانوالہ میں گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے،28 لاکھ 38ہزار کے جرمانے بھی کر دیئے۔

گیپکو چیف کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 32 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے، گوجرانوالہ سے مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے، گیپکو کی جانب سے 28 لاکھ 38ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ،ایک اور بری خبر آگئی

گیپگو چیف کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد 1620 ہوگئی ہے، تمام بجلی چوروں کو 13کروڑ 98 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئےہیں۔