وزیراعظم کی سردیوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Oct 08, 2022 | 22:01:PM
وزیراعظم شہباز شریف، گیس سپلائی، اجلاس کی صدارت،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، وزیر اعظم نے موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو خصوصاً ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی ہدایت کی۔ 
مزید براں وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکسٹائل ملز کو بروقت گیس فراہم کر کے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ کمیٹی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندگان شامل ہونگے،اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے جنوری کے مہینے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کھاد کی مزید درآمد کی ہدایت بھی جاری کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے کسان پیکج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، وزیر اعظم نے کسان پیکج کے تحت کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں گندم کی سپورٹ پرائس کو اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خورنی تیل کے بیج کی اضافی پیداوارکیلئے سبسڈی پیکج دینے کی ہدایت کی، اجلاس میں کسان پیکج کے حوالے سے ممکنہ فیصلوں کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا،وزیر اعظم نے کسانوں کو کھاد اور بجلی کی قیمتوں سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبوں کے ساتھ مشاورت سے سبسڈی پیکج جلد از جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوچکا تھا ،عمران کے مارچ اعلان کے بعد فیصلہ تبدیل کیا، اسحاق ڈار