آئمہ بیگ نے منگنی ٹوٹنے کے بعد والد کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کر دیا

Oct 08, 2022 | 15:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آئمہ بیگ نے منگنی ٹوٹنے کے بعد والد کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کر دیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے دھوکے کے الزامات اور اس کے والد پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ میں ایک طویل نوٹ لکھا ہے۔

اس نوٹ میں آئمہ بیگ نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات، تعلق اور حالیہ تنازع پر اُن کے والد کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق بات کی ہے۔

آئمہ بیگ کا لکھنا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد وہ اپنے والد کے قریب ہوئیں اور اپنے والد کو سب سے زیادہ محبت وشفقت کرنے والا انسان پایا۔آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو والدہ کے بہت قریب تھیں کیوں کہ ان کے والد ملازمت میں مصروف اور اِن سے دور رہتے تھے۔

معروف گلوکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بغیر کسی واقعے کا نام لیے اور ذکر کیے کہا کہ حال ہی میں مجھ سے متعلق سامنے آنے والے تنازع سے والد کی ذہنی و جسمانی صحت پر برے اثرات پڑے، وہ پریشان ہوگئے  تھے کہ اب ان کی بیٹی یعنی کہ میرے ساتھ کیا ہوگا؟

آئمہ نے مزید لکھا کہ جب میرا ایک تنازع دنیا کے سامنے آیا تو میرے والد کی کوشش رہی کہ میرے لیے سب کچھ ٹھیک ہوجائے اور میں سکون سے زندگی گزاروں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران میرے والد مجھ سے متعلق اتنے فکر مند ہو گئے تھے کہ مجھے بار بار دیکھنے کے لیے میرے کمرے کے چکر لگاتے رہتے تھے کہ میں کیا کر رہی ہوں اور میں اپنے والد کو پرسکون رکھنے کے لیے سونے کا ڈرامہ کرتی تھی، اس دوران میرے والد نے کئی بار شفقت سے میرے سر پر ہاتھ بھی پھیرا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ سے متعلق ایک برطانوی ماڈل نے متنازع دعوے کیے تھے۔ماڈل طلولہ مائر کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ نے اِن کے سابق بوائے فرینڈ فوٹو گرافر قیس احمد کے ساتھ تعلقات رکھے، حتیٰ کہ اس دوران آئمہ بیگ شہباز شگری کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس تانزع کے سوشل میڈیا پر آنے ساے قبل کچھ دن قبل ہی آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی توڑنے سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی۔یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی جولائی 2021ء میں منگنی ہوئی تھی۔رواں برس جون میں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس جوڑی نے منگنی ختم کر لی ہے۔