تیزی سے مقبول ہونیوالی گلوکارہ طیبہ خان کا نیا گانا ’’پھلاں نال‘‘ ریلیز

Nov 08, 2025 | 22:33:PM
 تیزی سے مقبول ہونیوالی گلوکارہ طیبہ خان کا نیا گانا ’’پھلاں نال‘‘ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)حال ہی میں تیزی سے مقبول ہونیوالی گلوکارہ طیبہ خان کا نیا گانا ’’پھلاں نال‘‘ ریلیز کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس گانے کی شاعری زاہد بشیر نے لکھی ہے جبکہ موسیقی نقی علی نے ترتیب دی ہے ،گانے کی ویڈیو کامران بیراج نے ڈائریکٹ کی ہے ،گانے کی کمپوزیشن میکسی سولین نے بنائی ہے۔

گلوکارہ طیبہ خان ان دنوں بے حد مقبول ہو رہی ہیں انہوں نے حال ہی میں گلوکار خالد خان کے ساتھ بھی گانے گائیں ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ طیبہ خان نے ایک سال میں ہی اپنی سریلی آواز سے شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:12000افغانوں کے جعلی پاکستانی پاسپورٹس پکڑے گئے