کراچی میں ای چالان سسٹم کا نفاذ ! ٹریفک پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

Nov 08, 2025 | 21:01:PM
کراچی میں ای چالان سسٹم کا نفاذ ! ٹریفک پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد
کیپشن: کراچی ٹریفک پولیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی، پابندی ان اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی جن کے تبادلے کے احکامات پہلے جاری ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ای  چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کے معاملے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پابندی عائد کر دی ہے۔

حکم نے کہا کہ کسی بھی اہلکار یا افسر کو ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں منتقل نہیں کیا جائے گا، یہ پابندی ان اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی جن کے تبادلے کے احکامات پہلے جاری ہو چکے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک انتظامات میں استحکام اور ای-چالان سسٹم کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم؛اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی والے بھی حیران

یاد رہے ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے ہیں اور کام نہ کرنے والے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چالان کرنے والے 800 افسران کو ریگولیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے افسر چالان کے نام پہ اچانک حملہ کرتے تھے، انھیں یہ تعلیم نہیں تھی لوگ اس سے تنگ تھے، اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری اور حق حلال کے ساتھ کام کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:ہیلمٹ نہ پہننے پر 21لاکھ روپے کا چالان,موٹر سائیکل سوار کو دن میں تارے نظر آ گئے