فیصل آباد کے بجلی صارفین کی سنی گئی، بلوں کی ادائیگی میں 10 روز کی توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس علی)فیصل آباد میں بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سنی گئی ، فیسکو نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی سہولت دے دی۔
گھریلو ، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ہے، تاریخ ادائیگی سے قبل صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں۔
فیسکو حکام کے مطابق بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا ، صارفین کی ادائیگیوں میں سہولت کے لیے مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر متاثر نہیں ہو رہے: یوسف رضا گیلانی