اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر متاثر نہیں ہو رہے: یوسف رضا گیلانی

Nov 08, 2025 | 18:33:PM
اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر متاثر نہیں ہو رہے: یوسف رضا گیلانی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر ہم متاثر نہیں ہو رہے ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر آج بات ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پارلیمانی کمیٹی میں نہیں بیٹھ رہے تو پارلیمنٹ کے فلور پر بات کرلیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ایوان کے اندر اجلاس میں پی ٹی آئی والوں نے آج تفصیلی بات کی ہے، اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا، مگر ہم متاثر نہیں ہورہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب ترامیم پڑھیں گے تو تمام مسلح افواج سے متعلق معاملات نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی سمری منظور