طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز ، ڈیڈ لائن 5دسمبر

Nov 08, 2025 | 14:13:PM
طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز ، ڈیڈ لائن 5دسمبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ جنگلی حیات نے طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔ 

محکمہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 5دسمبر مقرر کی گئی ہے، مقررہ مدت کے بعد بغیر اندراج کے طوطے رکھنے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے، طوطوں کی رجسٹریشن فیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 
الیگزینڈرین، گلاب کے رنگ والے طوطے کی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے، ا سکے علاوہ سلیٹی سر والے طوطے، بلسم سر والے طوطوں کی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ 

شہری وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلی حیات کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایسی غلطی مت کریں؟،فون چارجر نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلادیا