اشفاق احمد سے کیا رشتہ تھا؟اداکارہ نائمہ خان نے اہم انکشاف کردیا 

Nov 08, 2025 | 13:07:PM
 اشفاق احمد سے کیا رشتہ تھا؟اداکارہ نائمہ خان نے اہم انکشاف کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ نامور ادیب ، ڈرامہ اور افسانہ نگار  مرحوم اشفاق احمد رشتے میں ان کے ماموں لگتے تھے۔
اداکارہ نائمہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے میزبان وصی شاہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ نامور افسانہ نگار اشفاق احمد رشتے میں میرے ماموں لگتے تھے، وہ میری والدہ کے کزن تھے، میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا ۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اشفاق احمد سے شوبز میں دلچسپی کا ا ظہار کیا اور ان سے سفارش کی درخواست کی تو ان کا کہنا تھا کہ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی رکھ لیا جائے گا لیکن اس طرح تم پر سفارشی کا لیبل لگ جائے گا، اداکاری اپنے بل بوتے پر کرنا میرے نام کا استعمال کرکے اداکاری مت کرنا، جب تمہارا اس انڈسٹری میں کوئی مقام بن جائے اس دن بتانا میں اشفاق احمد کی بھانجی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکل جیکسن کی بائیوپک ’’مائیکل ‘‘کا پہلا ٹریلر آگیا
نائمہ خان نے مزید بتایا کہ اشفاق احمد شادی کی تقریبات میں شرکت سے گریز کرتے تھے کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ ان کی موجودگی کسی بھی تقریب کی توجہ ان کی طرف سمیٹ لیتی ہے لیکن انہوں نے میری شادی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
سینئر اداکارہ کہنا تھا کہ اشفاق احمد نے انتقال سے قبل مجھ سے خواہش کی تھی کہ میں اپنے گھر کچی لسی اور مختلف قسم کے آموں کی پارٹی کا انعقاد کروں لیکن اسی دوران میں بچوں کے ہمراہ چھٹیوں پر انگلینڈ چلی گئی اور ان کا انتقال ہوگیا، مجھے ان کی خواہش پوری نہ کرنے کا آج بھی دکھ ہے۔