بابا وانگا کی 2026 کیلئے بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں

Nov 08, 2025 | 12:06:PM
بابا وانگا کی 2026 کیلئے بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہورِ زمانہ نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے 2026کے لیے ماضی میں کی جانے والی پیش گوئیاں سامنے آگئیں۔
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق سچ پیشگوئیاں کی تھیں،1911 میں پیداہونےوالیبابا وانگا  1996 میں86سال کی عمرمیں چل بسیں تھیں لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کرگئی تھیں  جن میں سے ایک نائن الیون کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔
بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی تھی تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کے طوفان کے باعث وہ نابیناہوگئی تھیں،وہ ناصرف حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا ختم ہوجائے گی۔
بابا وانگا کی 2026کیلئے سامنے آنے والی ایک پیشگوئی یہ ہے کہ اس سال  دنیا قدرتی آفات کے گھیرے میں رہے گی،اس سال  بڑے پیمانے پر زلزلے، آتش فشاں اور موسم کی شدت زمینی رقبے کے 7 سے 8 فیصد حصے کو تباہ کردے گی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر، آسٹریلیا اور کینیڈا میں تباہ کن جنگلات کی آگ اور میانمار میں آنے والے زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے قدرتی آفات کی اس مخصوص پیشگوئی نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔
بابا وانگا کا نام بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات کی پیشگوئیوں کے ساتھ بھی منسلک ہے  جیسے ان کی 9/11 کی مبینہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ وار 3 کی پیشگوئی بھی کررکھی ہے اور اس حوالے سے 2026 اہم ہے۔بابا وانگا کے مطابق 2025 سے انسانیت کا زوال شروع ہوجائے گا اور 2026 میں عالمی طاقتوں چین ، روس اور امریکا میں تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔ 
کچھ رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے تائیوان پر قبضے کرنے کی کوشش اور روس امریکا کے درمیان براہ راست تصادم بھی ہوسکتا ہے۔
بابا وانگا نے اس سال سے متعلق ایک پیشگوئی یہ بھی کی ہے کہ انسانوں کا دوسری مخلوق یا تہذیبوں کے ساتھ پہلی بار رابطہ ہوسکتا ہے۔کچھ رپورٹس کے مطابق 2026 میں ایک بڑا خلائی جہاز زمین کے قریب آسکتا ہے، ایک وسیع خلائی جہاز زمین کی جانب بڑھ رہا ہے اور اسے Interstellar سے جوڑا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
بابا وانگا کی ایک پیشگوئی یہ بھی ہے کہ عالمی معیشت کے لیے آنے والا یہ سال  انتہائی مشکل ہوسکتا ہے۔
 وانگا کے مطابق مصنوعی ذہانت 2026 میں دنیا کے بڑے اور اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرلے گی جس سے نہ صرف ملازمت میں خلل پڑے گا بلکہ سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔