منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا، نومبر دسمبر میں کیا ہوگا، بتا دیا 

Nov 08, 2025 | 09:37:AM
منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا، نومبر دسمبر میں کیا ہوگا، بتا دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپنے سیاسی خوابوں کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کےسینئررہنما منظور وسان نے پاکستان کیلئے ایک بار پھر خواب دیکھ لیا۔

 پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ صدر کے اختیارات میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت جا رہے ہیں، 2 مہینے اہم ہیں، نومبر دسمبر میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔

منظور وسان نے بتایا کہ آپ چھوٹا کہہ لیں یا بڑا لیکن ان 2 مہینوں میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔

اس سے قبل فروری 2023 میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہوکر جیل جائیں گے۔

 منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے،عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی

انھوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔