190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب راولپنڈی نے فرحت شہزادی کو طلب کرلیا

Nov 08, 2023 | 21:52:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب راولپنڈی نے فرحت شہزادی کو طلب کرلیا
کیپشن: فرحت شہزادی ایک بار پہلے طلب کرنے پر نیب میں پیش نہیں ہوئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب راولپنڈٰی نے فرحت شہزادی کو طلب کرلیا۔

اس سلسلے میں نیب نے طلبی نوٹس بھی جاری کردیا جس کے مطابق فرحت شہزادی کو 13 نومبر کو دن ساڑھے تین بجے نیب میلوڈی میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو 13 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا

نوٹس میں مزید کہا گہا ہے کہ فرحت شہزادی ایک بار پہلے طلب کرنے پر نیب میں پیش نہیں ہوئیں لہٰذا فرحت شہزادی بطور ملزمہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں اور پیشی پر القادر ٹرسٹ اور القادر یونیورسٹی سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لائیں۔