جہانگیر ترین کا عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا

Nov 08, 2023 | 21:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی ) سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں کی لسٹ طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی ہے ۔

 عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑ نے والوں کی لسٹ میں فیاض بھٹی کا نام بھی شامل ہو گیاہے،سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے چیئر مین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے، محمد فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے انہیں پارٹی مفلر پہنایا اور خیر مقدم کیا ،اس موقع پر سینیر رہنما آئی پی پی اسحاق خاکوانی اور عون چودھری بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری پر 12 بوری کھاد چوری کرنے کا مقدمہ درج