ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

Nov 08, 2023 | 21:13:PM
ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ساحلِ سمندر پر اپنی جاذبِ نظر  شخصیت اور بولڈ لُک کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیرتے ہوئے ایک بڑی خوشخبری بھی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ڈراما " شہرِ ذات"،"وہ ہمسفر تھا" اور "بن روئے" میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے برانڈ "ایم بائے ماہرہ" کے پرفیوم کے حوالے سے اہم پوسٹ جاری کرتے ہوئے ساحلِ سمندر پر بھی رونق لگادی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر بطور پوسٹ جاری کی ہیں جن میں وہ سفید شرٹ پہنی سمندر کے پانی میں بھیگی نظر آرہی ہیں۔

 جہاں ان تصاویر میں ماہرہ خان اپنے حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دلکشی کی تمام حدیں پار کرتی نظر آرہی ہیں وہیں سمندر میں ڈوبتے سورج کی مدہم روشنی ان کے حسن کو دو آتشہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت اورسٹیٹ بینک کی جانب سے 10 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری

 ماہرہ نے اپنے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ اس کو بنانے میں دو سال کا عرصہ لگا اور میں یہ فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ ایک طویل پراسس سے گزر کر حاصل ہونے والی چیز بے حد بہترین ہے، ایم بائے ماہرہ کی فرگننس اب دستیاب ہیں۔‘