وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کا دورہ 

Nov 08, 2023 | 17:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کا دورہ کیا اورسگیاں سے بابو صابو انٹرچینج تک کے روٹ کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے اورپراجیکٹ کی روڈز کو مزید کشادہ کرنے کیلئے ہدایات دیں ، محسن نقوی نے کہاکہ سٹرکوں کے اطراف تجاوزات کو ہٹایا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بابو صابو میں پراجیکٹ سائٹ کا معائنہ کیا اور ڈائزین کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں ، انہوں نے کہاکہ ڈائزین کو بہتر بنا کر فوری پلان پیش کیا جائے،تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے بہترین مینجمنٹ کی جائے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی آپریشنز دونوں پیکیج کے کنٹریکٹرز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعہ کو عدالتیں بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری