پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے امارات  میں جاری روڈ شو کا آخری روز

Nov 08, 2023 | 00:32:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے اور پاکستان میں ان کیلئے موجود مواقع سامنے لانے کیلئے سرگرمی شروع کر دی۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی ’سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل‘ نے ایک روڈ شو کا اہتمام کیا تھا جو آج اختتام کو پہنچا۔

پاکستان کی سپیشل انویسٹمنٹ کونسل ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنے ہاں پائے جانے والے امکانات کو بروئے کار لانے کی خاطر کوشاں ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اس روڈ شو کے ذریعے آگاہ کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ بہترین اور نسبتاً سستی افرادی قوت کے ماحول سے آراستہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے اپنے منصوبوں کو منافع بخش انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: نگران حکومت کی جانب سے 29 ارب کے فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ روڈ شو کے آخری دن عالمی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی جہاں ایس آئی ایف سی کی سینئر قیادت نے زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی اور وہاں موجود لوگوں کو 

اس روڈ شو کو اہم شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے تیار کیا گیا تھا جہاں سرمایہ کاروں کو SIFC پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو تبدیل کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔

اس کے علاوہ مختلف پاکستانی فرموں نے پچ سیشنز (B2B) کے دوران اپنی پراجیکٹ کی تجاویز/ ترقی کی حکمت عملی پیش کی جس میں ایگریکلچر، آئی ٹی اور انرجی سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر غیرملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کیلئے جاری میگا روڈ شو ملکی تاریخ کا پہلا شو ہے۔