کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کونساسنگ میل عبور کرنے کے قریب؟

Nov 08, 2022 | 18:00:PM
کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کونساسنگ میل عبور کرنے کے قریب؟
کیپشن: بسمہ معروف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف ریکارڈ قائم کرنے کے قریب، بسمہ معروف کل پاکستان کی سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔

 ثنا میر 120 ون ڈے میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر ہیں جن کا ریکارڈ بسمہ معروف کل آئر لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا 121 واں ون ڈے میچ کھیل کر عبور کرلیں گی۔

 کپتان بسمہ معروف  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔فیملی اور اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔ ثنا میر کی قیادت میں بہت کھیلی وہ انسپائریشن ہیں۔کل کا میچ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے آئی سی سی چیمپئین شپ کے لئے تمام پوائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔