آجانچ لے،نچ لے۔۔فاران طاہر کی زارا ترین سے شادی۔۔زبردست رقص کی ویڈیو وائرل

Nov 08, 2021 | 15:55:PM
 لیجنڈ اداکارہ ,یاسمین طاہرہ ،ہالی ووڈ ،اداکار ،فاران طاہر ، امریکا ، پاکستان، رشتہ ازدواج 
کیپشن:   زارا ترین اپنی بہن حرا ترین کے ساتھ جبکہ دوسری طرف رقص کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیجنڈ اداکارہ یاسمین طاہرہ کے بیٹے اور ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر  امریکا میں پاکستانی ماڈل زارا ترین  سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ پاکستانی اور امریکا میں ان کے پرستاروں نے ان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

  زارا ترین کی بہن حرا ترین نے بھی ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں زارا ترین اور ان کے دولہے فاران طاہر  نے والہانہ انداز میں رقص کیا۔ 

  خیال رہے فاران طاہر امریکی شہری ہیں اور  25 فلموں میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ امریکی تھیٹر کی دنیا میں بھی انہیں پذیرائی حاصل ہے۔ 

  فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جاسکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نے میرے ساتھ زیادتی کی، ٹینس کھلاڑی نے سنگین الزامات عائد کردئیے