آبنائے ہرمز: امریکی بحریہ کا دو ایرانی بحری جہاز ناکارہ بنانے کا دعویٰ

May 08, 2026 | 21:21:PM
آبنائے ہرمز: امریکی بحریہ کا دو ایرانی بحری جہاز ناکارہ بنانے کا دعویٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے روز آبنائے ہرمز میں کارروائی کرتے ہوئے دو ایرانی بحری جہازوں کو فائرنگ کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا، امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تنگ سمندری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پرچم بردار دو آئل ٹینکروں نے خلیج فارس میں آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کی، جس پر امریکی فورسز نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے انہیں غیر فعال بنا دیا۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ کے ایف اے-18 سپر ہارنیٹ جنگی طیارے نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ایرانی جہازوں کو نشانہ بنایا,بیان کے ساتھ مبینہ فضائی حملے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

دوسری جانب ایران نے بھی آبنائے ہرمز میں امریکی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق گزشتہ رات سے سمندری علاقے میں کشیدگی میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان وقفے وقفے سے حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران آبنائے ہرمز میں ایرانی اور امریکی بحری افواج کے درمیان متعدد جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی