ہفتہ کے روز موسم کیسا رہے گا ؟اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ہفتے کے روز موسم کیسا رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم دن کا درجہ حرارت معمول میں 2 سے 3 ڈگری اضافہ کے علاوہ دن کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔تاہم بعد از دوپہرتیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔تاہم کراچی اور گردو نواح میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگر ی سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ مشرقی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 45، سکھر،دالبندین اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا پیپلزپارٹی کو بڑاسرپرائز اہم وکٹ گرا دی