پاک فوج کی پانڈو سیکٹر میں موثر کارروائی، بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر تباہ

May 08, 2025 | 23:28:PM
پاک فوج کی پانڈو سیکٹر میں موثر کارروائی، بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر تباہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)پاک فوج نے پانڈو سکیٹر میں بھارتی فوج کے خلاف  موثرجوابی کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا، بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان ہوا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان کی موثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا  بھی لہرانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لائن آف کنٹرول پر50 بھارتی فوجی ہلاک کئے گئے:عطااللہ تارڑ