آپریشن سندور میں بھارت کو اربوں ڈالر کا فضائی نقصان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: courtesy Anadolu Ajansi
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کو پاکستان پر کئے گئے آپریشن سندور کے دوران اربوں ڈالر کے بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق اس فضائی نقصان میں مجموعی طور پر 956 ملین امریکی ڈالر تقریباً 267 ارب روپے کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے،پاکستان ائیر فورس نے 3 رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے اور متعدد ڈرونز مار گرائے،رافیل کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر تقریباً 80.6 ارب پاکستانی روپے تھی۔
پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنرعثمان طارق کاایکشن کلیئر