خیبرپختونخوا : گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر

May 08, 2024 | 10:27:AM
خیبرپختونخوا : گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر کردی گئی۔

 خیبر پختونخوا حکومت کسانوں سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،صوبے میں سرکاری سطح پرگندم کی خریداری کے لئےصوبے میں22 مقامات پر مراکز قائم کر دئیےہیں،خریداری مراکز اور گوداموں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔

سی سی ٹی وی سمیت مانیٹرنگ کا فول پروف نظام قائم کیا گیا ہے،شفافیت کے لئے خصوصی ایپ بھی متعارف کرادی گئی ہے،صوبائی حکومت 29 ارب روپے گندم کے لئےمختص کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ