ای سی سی اجلاس، کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری 

May 08, 2023 | 22:11:PM
ای سی سی اجلاس، کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری 
کیپشن: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی کے دل کے مریضوں کیلئے کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ای سی سی نے وزارت خارجہ کو 8 ارب 40 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی،اس کے علاوہ پاکستان مورٹگیج ریفنانس کمپنی کو 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کو 5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی،کھپرو سندھ میں تیل و گیس کی تلاش اورمالیاتی شمولیت پراجیکٹ کیلئے7 ارب 48 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی پر 9 چھٹیاں، بڑی خبر آگئی