راحت فتح علی خان کی امریکہ میں بیٹے کے ہمراہ حیرت انگیز پرفارنس،ویڈیو وائرل

May 08, 2023 | 19:53:PM
راحت فتح علی خان کی امریکہ میں بیٹے کے ہمراہ حیرت انگیز پرفارنس،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے امریکی شہر واشنگٹن میں اپنی آواز سے سماں باندھ دیا۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں براہ راست کنسرٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔ شاہ زمان نے سروں کے ایسے تال چھیڑے کہ کنسرٹ میں موجود ہر ایک کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا تو ان کی براہ راست پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک صارف نے باپ بیٹے کی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "باپ اور بیٹا ایک ساتھ، آپ کہہ سکتے ہیں کہ خان صاحب اپنے بیٹے کی کارکردگی پر کتنا فخر محسوس کررہے ہوں گے۔"


اس رنگا رنگ کنسرٹ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سریلے بول پر سیکڑوں افراد کا مجمع گھنٹوں جھومتا رہا۔

گانوں کے ساتھ ساتھ استاد راحت فتح علی خان کے صوفیانہ کلام نے ناظرین کو دیوانہ بنا دیا۔