گجرات؛ لیگی رہنما اورنگزیب بٹ کو بھتہ کی پرچی موصول

May 08, 2023 | 18:58:PM
گجرات؛ لیگی رہنما اورنگزیب بٹ کو بھتہ کی پرچی موصول
کیپشن: اورنگزیب بٹ حمزہ شہباز سے ملاقات کررہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گجرات میں مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما حاجی اورنگزیب بٹ کو کالعدم تنظیم کی بھتہ کی پرچی موصول ہو گئی ،جس میں دس کروڑ کا مطالبہ کیاگیاہے،بھتہ نہ دینے پر بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگزیب بٹ حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی ہیں،اورنگزیب بٹ کاکہناہے کہ افغانستان کے نمبرز سے کالز پر بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،گجرات میں کالعدم تنظیم کا گروہ متحرک ہونے سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانات کا طریقہ کار تبدیل