بھارت: گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا

May 08, 2023 | 14:31:PM
بھارت: گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں واقع گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

بھارت کے شہر امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس سے ایک آدمی زخمی ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈن ٹیمپل کے قریبی روڈ پر پچھلے تین دنوں میں یہ دوسرا دھماکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طیارہ  گر کر تباہ

دوسری جانب بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، فی الحال دھماکا کس وجہ سے ہوا کچھ معلوم نہیں، دھماکے کی وجوہات اور مقصد کو جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دو روز قبل 6 مئی کو بھی اسی روڈ پر دھماکا ہوا تھا جس میں بھی ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی