بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ,2 خواتین ہلاک

May 08, 2023 | 11:06:AM
بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ  گر کر تباہ,2 خواتین ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ اس حادثے میں محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں ہنومان گڑھ کے قریب گرنے والے فوجی طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جبکہ فوجی طیارے کے گھر پر گرنے کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے،حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے کی ذد میں آ کر چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کا بتانا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے، حادثے کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چند دن قبل تربیتی پرواز  کے دوران امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا تھا، امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوا۔

امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کیلئے تھا جو ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے اوسان ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرا،امریکی عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے انخلا کیا جسے مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی