چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی دبئی پہنچ گئے

May 08, 2023 | 13:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا،اسپورٹس ڈیسک) چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کچھ اہم معاملات پر بات چیت کیلئے دبئی پہنچ گئے جہاں آج وہ ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی دبئی میں آئی سی سی کےعہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے بھارتی بورڈ سے بڑا مطالبہ کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی دبئی میں ایشیاء کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی پر گفتگو کریں گے اور ایونٹس سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، نجم سیٹھی تین دن دبئی میں قیام کے بعد انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، جہاں ان کی میٹنگز شیڈولڈ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی لفبرا یونیورسٹی میں بائیو مکینک لیب کا دورہ کریں گے، پی سی بی کا لفبرا یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔