مشرق وسطیٰ جنگ: دنیامیں پٹرولیم مصنوعات سب سے زیادہ پاکستان میں مہنگی ہوئیں

Mar 08, 2026 | 17:55:PM
مشرق وسطیٰ جنگ: دنیامیں پٹرولیم مصنوعات سب سے زیادہ پاکستان میں مہنگی ہوئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں بڑھی ہیں ، اسلام آباد سے وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق بھارت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.03 ڈالر کے مساوی ہے، ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق سری لنکا میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 سینٹ ہے جبکہ بنگلادیش میں فی لیٹر قیمت 95 سینٹ ہے۔

واضح رہے کہ 6 مارچ کو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار