وزیر اعظم شہباز شریف کی مرحوم زعیم قادری کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سینئر مسلم لیگی رہنما مرحوم زعیم قادری کی رہائش گاہ آمد، مرحوم زعیم قادری کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعظم شہبا زشریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی جمہوریت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار