مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد

Mar 08, 2024 | 19:33:PM
مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافےکا خدشہ, مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کردیاگیا.

ایف بی آر نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیش کے مطابق مقامی سطح پر تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18سے بڑھا کر 25 فیصد کیا گیا، سیلز ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 1400 سی سی یااس سےزائد گاڑیوں پرہوگا، 40لاکھ روپےسے زائد مالیت کی بڑی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس لاگوہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر دوسرے روز بھی سستا، دیگر کرنسیوں نے روپے کو رگڑ دیا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلےکےتحت ایف بی آرکو 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہو گی، گاڑیوں پر25 فیصد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، سیلز ٹیکس عائد ہونےسے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔