پی ایس ایل 8: اہم میچ سے قبل کوئٹہ کو بڑا دھچکا

Mar 08, 2023 | 14:13:PM
پی ایس ایل 8: اہم میچ سے قبل کوئٹہ کو بڑا دھچکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر کردیا گیا۔

ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے کپتان سرفراز احمد پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی جگہ محمد نواز کو کپتانی کے فرائض سونپ دیے ہیں جبکہ انکی جگہ بسم اللہ خان نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جو بطور وکٹ کیپر فرائض نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شاداب خان نے کس نوجوان کرکٹر کو مسقبل کا سپر اسٹار کہا؟

دو روز قبل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16 ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی البتہ اننگز کے دوران انکی ہمت جواب دے گئی تھی اور باہر جانا پڑا تھا۔

سرفراز احمد نے انگلی میں چوٹ کے باوجود ساتویں نمبر پر انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی تھی اور انہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔سرفراز احمد کی انگلی میں فر یکچر نہیں البتہ انہیں سوجن اور شدید درد ہے۔