شاداب خان نے کس نوجوان کرکٹر کو مسقبل کا سپر اسٹار کہا؟

Mar 08, 2023 | 13:09:PM
شاداب خان نے کس نوجوان کرکٹر کو مسقبل کا سپر اسٹار کہا؟
کیپشن: شاداب خان (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹر کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان بابر اعظم 50، محمد حارث 9، ٹام کوہلر 36 اور رومن پاول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔

لاہور کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے پر شاداب خان بھی صائم ایوب کے معترف ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب نے لکھا کہ ’صائم ایوب کلاس اور مستقبل کا سپر اسٹار ہے‘۔