سٹیڈیم میں ڈیوڈ وارنر کےبھنگڑے کی ویڈیو مقبول ہوگئی

Mar 08, 2022 | 17:29:PM
آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو باجوں کی گونج پر ٹھمکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کیپشن: ڈیوڈ وارنر ڈانس ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی کے سٹیڈیم میں ٹیسٹ سریزجارہی ہے۔پہلے کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا ہے، آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ شائقین کے میچ کا مزہ دوبالا کردیا۔ وارنر سٹیڈیم میں بھنگڑا ڈالنے لگنے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کےمابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ سریز جاری ہے۔پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کے دوران دلچسپ واقعہ منظر عام پر آیا۔فیلڈنگ پرموجود  آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے ایک بار پھر کرکٹ شائقین کا مزہ دوبالا کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں موسیقی چل رہی ہے اور وارنر بھنگڑا ڈانس کرتے مختلف سٹیپس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وارنر  کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔پاکستانی کرکٹ شائقین باجے بجا کر آسٹریلین ٹیم کا پرتباک استقبال کیا۔ باؤنڈری لائن پر موجود ڈیوڈ وارنر ؤباجوں کی گونج سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ٹھمکے لگانے لگے اور  شائقین کرکٹ کی طرف ہاتھ بھی ہلایا۔

وارنر نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے پاکستانی کرکٹ شائقین کی تعریف کی۔گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ نےڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگائے، ڈیوڈ وارنر نے شائقین کرکٹ کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔ 

مزیدپڑھیں:راولپنڈی سٹیڈیم میں ڈیوڈ وارنر کے باجوں کی گونج پر ٹھمکے ؛ ویڈیو وائرل