پیپلزپارٹی کی گلگت میں تاریخ ساز کامیابی پر خوش ہوں :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے، میں سمجھتا ہوں گلگت بلتستان کے الیکشن رزلٹس کو صبح نو بجے تک فائنل ہونا چائیے تھا ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے گلگت بلتستان الیکشن کمپین بھرپور چلائی،بہترین الیکشن کمپین پر عکس بے نظیر آصفہ بھٹو کی بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آصفہ بھٹو نے بھرپور طریقے سے گلگت بلتستان کے عوام کو پارٹی کا پیغام پہنچایا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کی ، میں عید گاہ شریف میں سچ بول رہا ہوں پی ٹی آئی دو حلقوں کے سوا گلگت بلتستان میں کہیں نہیں تھی ، فارم 45 کے اجراء پر ہمارے تحفظات تھے جس پر قمر زمان کائرہ نے بات کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگوں کہ بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ بیرونی فنڈنگ کے رہے ہیں مگر کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگوں سے بات چیت ہونی چاہئے، کشمیر کا مسئلہ بہت نازک ہے، بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ کشمیر کے لوگ پاکستان کے ساتھ خوش رہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم