ریاستی اداروں پر الزامات کیس؛ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کیپشن: سہیل آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی ۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے،عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جون تک ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام گھروں سے باہر نکل آئے