نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ :سیمی فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1-2 سے شکست

Jun 08, 2024 | 23:25:PM
نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ :سیمی فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1-2 سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-1 گول سے شکست دے دی ہے جس کے بعد تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان  کا جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ ہوگا۔

سنیچر کو کھیلے گئے میچ میں ہاف سے پہلے ہی نیوزی لینڈ نے دو گول کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔میچ کے آغاز میں ہی دوسرے منٹ پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رسل کین نے گول کیا۔ ان کے بعد میچ کے 11ویں منٹ پر سمتھ جیک نے دوسرا گول کر دیا۔پاکستان کے رانا وحید اشرف نے میچ ختم ہونے کے قریب 55ویں منٹ پر گول کیا۔

اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا، جبکہ پاکستان کا جنوبی افریقہ کے ساتھ تیسری پوزیشن کیلئے میچ ہوگا۔ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل اتوار 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا؛ بھارتی کپتان روہت شرما کا پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم بیان