کینیڈین حکومت نے انور مقصود کو ’کِنگ چارلس پِن ایوارڈ‘ سے نواز دیا

Jun 08, 2024 | 23:21:PM
کینیڈین حکومت نے انور مقصود کو ’کِنگ چارلس پِن ایوارڈ‘ سے نواز دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کینیڈا ین حکومت نے پاکستانی لیجنڈری مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود کو ’کِنگ چارلس پِن ایوارڈ ‘سے نواز دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے کینیڈین حکومت کی جانب سے کلچر، آرٹ اور لٹریچر کے شعبے میں اعلیٰ خدمات انجام دینے کے اعتراف میں انور مقصود کو سرکاری پِن اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا ہے،کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین حکومتِ پاکستانی لیجنڈ انور مقصود کی اُردو ادب اور آرٹ میں خدمات کو سراہتی ہے اور وہ پاکستان کی ایک مثبت تصویر ہیں،انہوں نے کہا کہ پوری دُنیا میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور پورے پاکستان کو ان پر فخر ہے۔ 

شفقت علی کا کہنا تھا کہ میرا اعزاز ہے کہ میں انور مقصود کو حکومتِ کینیڈا کی طرف سے خوش آمدید کہہ رہا ہوں اور کینیڈا میں ان کے کامیاب شوز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس موقع پر انور مقصود نے کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے، اس اعزاز پر میں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے کینیڈا کا مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت ٹاکرا،مندروں میں شاہینوں کی جیت کیلئے دعائیں