بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

Jun 08, 2024 | 13:28:PM
بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کھیلے گئے 15 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 ڈیلاس کے گرانڈ پریئری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بیٹھر پیتھم کے 47 رنز کی مدد سے  9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں میچ اپنے نام کرلیا،سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پیتھم نسانکا نے 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دھننجے ڈی سلوا 22،  کریتھ اسالنکا19، انجلو میتھیوز 16 اورکشال مینڈس 10 رنز بنائے،بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور رشد حسین نے 3، 3 جبکہ تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز  تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے کیا لیکن دونوں اوپنرز 6 رنز پر پویلین لیے، لٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دوئے نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز اسکور کیے۔نجم الحسن شنٹو، کپتان شکیب الحسن، راشد حسین اور تسکین احمد جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم محمود اللہ نے پریشر میں 16 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے ناؤن تشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ونندو ہسارنگا کے حصے میں 2 وکٹیں اپنے نام کی، دی سلوا اور متیشا نے ایک ایک شکار کئے۔

بنگلادیشی بولر مستفیظ الرحمان نے 4 اوورز میں 17 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ ریشاد حسین نے بھی 22 رنز دیکر 3 ہی وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیشی بولر تسکین احمد 2 اور تنظیم حسن ثاقب 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

سری لنکاکے نوان تشارا نے 18رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا نے دو اور متھیشا اور دھننجایا ڈی سلوانے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ریشاد حسین کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔