ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی

Jun 08, 2024 | 12:59:PM
 ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگ گئی۔

آتشزدگی کے باعث چلڈرن وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی منتقل کردیا گیا، چلڈرن وارڈ کےاسٹاف اور سیکیورٹی گارڈزنے جانوں پر کھیل کر بچوں کو بچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔