آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی سیٹ پر پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Jun 08, 2023 | 18:39:PM
آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی سیٹ پر پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد حلقہ وسطی باغ ایل اے 15کی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق باغ آزاد کشمیر ضمنی انتخاب میں تیر  کے نشان سے الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ضیاءالقمر نے میدان مار لیا  ہے ، ن لیگ کے امیدوار اتحادیوں سمیت دوسرے نمبر پے رہے جبکہ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی ۔

پیپلزپارٹی کے ضیاالقمر 25755 لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے مشتاق احمد منہاس 20485 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے کرنل ضمیرصرف 4942 ووٹ ہی حاصل کر سکے ۔

شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں شاندار الیکشن جیتنے پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیا القمر کو مبارک باد پیش کی ہے، پیپلز پارٹی پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کرنے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

سردار تنویر الیاس کی عدالتی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر دوبارہ الیکشن ہوئے جس کیلئے101146 رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،18امیدوارن نے الیکشن میں حصہ لیا ،جن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور ن لیگ کے امیدوار کے درمیان مقابلہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان

ضمنی الیکشن میں 2600سوسے زائد پولیس اہلکاروں سمیت 1700سرکاری ملازمین ایف سی اہلکاروں نے پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹیاں سر انجام دی ،چند ایک پولنگ سٹیشن پہ معمولی لڑائی جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیرکیلئے رکا مگر سیاسی مداخلت اور انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہوا ،مجموعی طور پہ پر امن طریقے سے پولنگ کا عمل مکمل ہوا ۔
29 حساس 20 حساس ترین سٹیشن پہ اضافی نفری تعینات رہی ،101146رجسٹرڈ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے ،صبح آٹھ بجے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہا ،کچھ پولنگ سٹیشن پہ ناخوشگوار واقعات پیش آئے مگر بروقت انتظامیہ اور سیاسی کی وجہ سے پولنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔