آؤٹ سورسنگ کا تیسرا فیز؛مزید 2682 سرکاری سکول ٹھیکے پر دے دئیے گئے

Jul 08, 2026 | 11:05:AM
 آؤٹ سورسنگ کا تیسرا فیز؛مزید 2682 سرکاری سکول ٹھیکے پر دے دئیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں 2682 مزید سرکاری سکول ٹھیکے پر دے دئیے گئے۔
مذکورہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 23 اگست سے ہوگا،اس طرح ٹھیکے پر دیئے گئےسرکاری سکولوں کی کل تعداد 13 ہزار ہوگئی ہے ۔
تیسرے فیز میں لاہور سے ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں کی تعداد 42 ہو گئی ،سکولوں کے حصول کیلئےاین جی اوزکا کوٹہ 40 فیصد اورانٹرپینیور کا 35 فیصد مقرر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کارگوطیارہ حادثہ:نجی ایئرلائن نےباضابطہ اعلامیہ جاری کردیا

پیف حکام کے مطابق سکول حاصل نہ کرنیوالے ادارے 10 جولائی تک پیف کو اپیل جمع کرواسکیں گے،اپیل کیلئے درخواست جمع کروانے کی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اورمقررہ تاریخ کے بعد کسی اپیل کو منظور نہیں کیا جائے گا۔